آئی بی اے طلباء کاجامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر پرتشدد

0


جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر پر آئی بی اے کے طلباء و گارڈز کے مبینہ تشدد کے خلاف اساتذہ نے آئی بی اے کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاج کیا جبکہ جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل ہے۔

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ آئی بی اے کا انتظامیہ اس واقعے پر فی الفور کارروائی کرے جبکہ استاد ڈاکٹر مصطفیٰ حیدر پر تشدد کے واقعے میں ملوث طلباء کا آئی بی اے سے اخراج کیا جائے اور اس میں ملوث سیکیورٹی گارڈز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں برطرف کیا جائے۔

انجمن اساتذہ کے مطابق اس واقعے میں ملوث طلباء کی تصاویر پریس کو جاری کی جائیں اور یہ تصاویر جامعہ کراچی کے دروازوں پر آویزاں کی جائیں۔ ان تمام لوگوں کے جامعہ کراچی کی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

انجمن اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ جامعہ کراچی کی حدود میں سیکورٹی جامعہ کراچی کی ذمہ داری ہے لہذا آئندہ سے جامعہ کراچی کے داخلی دروازوں پر جامعہ کراچی کے علاؤہ کوئی گارڈ نہیں ہوگا۔

اساتذہ کے مطابق ہفتے 13 فروری کی شام گاڑی کا سائرن بجانے پر آئی بی اے کے طالب علم سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر طالب علم نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ حیدر کو تھپڑ مارا۔ اسکے بعد آئی بی اے کے گارڈز اور طلباء نے استاد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سماء ڈیجیٹل نے آئی بے اے کے میڈیا کمیونیکیشن سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے اب تک کوئی مؤقف نہیں دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here