جماعت اسلامی کی “حق دو کراچی کو” ریلی کا آغاز

0


کراچی: جماعت اسلامی کی حقوق کراچی ریلی کا آغاز ہوگیا ہے، ریلی قائد آباد سے براستہ شاہراہ فیصل گورنر ہاؤس پہنچ کر اختتام پزیر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے شہر قائد کے گمبھیر مسائل کے حل اور تین کروڑ سے زائد شہریوں کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول کے لیے جاری “حقوق کراچی تحریک “کے سلسلے میں شاہراہ فیصل پر قائد آباد تا گورنر ہائوس “حق دو کراچی ریلی” کا آغاز ہوگیا ہے۔

ریلی کے لیے شاہراہ فیصل پر متعدد مقامات پر استقبالیہ کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خصوصی طور پر ریلی سے خطاب کریں گے جبکہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن گورنر ہائوس پر اپنے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔


ریلی سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حقوق کراچی تحریک اہل کراچی کا مستقبل برباد کرنیوالوں کیخلاف ہے،کراچی اب بولے گا اور اپناحق وصول کرے گا۔

امیر کراچی کا کہنا تھا کہ حقوق کراچی تحریک اہل کراچی کا مستقبل برباد کرنے والوں کے خلاف ہے اور ان سے اپنا حق لینے کے لیے چلائی جا رہی ہے، آج اہل کراچی کی آواز پورے ملک میں پہنچے گی اور عوام حکمران پارٹیوں اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے سوال کریں گے کہ ان کی آدھی آبادی کیوں غائب کی گئی؟

انہوں نے مزید کہاکہ کوٹہ سسٹم میں غیر معینہ مدت تک اضافہ کر کے نوجوانوں کے مستقبل کو کیوں تاریک کیا جا رہا ہے؟ کراچی کے مینڈیٹ کو کیوں فروخت کیا جا تا ہے؟ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے جعلی اور متنازعہ مردم شماری کی منظوری کیوں دی؟

دوسری جانب جماعت اسلامی کی جانب سے آج لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم کرونا کے بڑھتے وار کے باعث ضلعی انتظامیہ نے جماعت اسلامی کی لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here