بڑے منصوبے کا اعلان

0


لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے پینے کے صاف پانی کے بڑے منصوبے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے وزراء اور ایم این ایز کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزرا میں شاہ محمودقریشی، فواد چوہدری، اسدعمر اور اسپیکر اسد قیصر، وزیرمملکت فرخ حبیب، زرتاج گل اور نوشین حامد سمیت دیگر نے شرکت کی۔

استقبالیہ کے موقع پر چوہدری سرور نے پینے کے صاف پانی کے بڑے منصوبے کا اعلان کیا اور کہا ہر قوی اسمبلی میں 6 اور ہر صوبائی حلقے میں3فلٹر یشن پلانٹس لگائیں گے۔ اسپیکر، وزرا اور اراکین اسمبلی نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کی کار کردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

گورنر کا کہنا تھا کہ بغیرسیاسی تفریق قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پلانٹس لگیں گے، جہاں ضروری ہوگا وہاں مزید فلٹر یشن پلانٹس لگانے کیلئے تیار ہیں، پنجاب بیوروکریسی وفاق اور صوبائی حکومت آب پاک اتھارٹی کے ساتھ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کرپشن فری ہے شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں قوم سے ہر وعدہ پورا کریں گے، صاف پانی کی راہ میں ایک منٹ کیلئے بھی رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی۔

چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے صاف پینے کے معاملے پر وفاق بھی آب پاک اتھارٹی کے ساتھ ہے، استقبالیے میں چیئر مین آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل نے منصوبوں پر بریفنگ دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here