خیبرپختونخوا حکومت کی بلدیاتی انتخابات سے متعلق سفارشات مرتب

0


پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سفارشات مرتب کرلیں، الیکشن کے حوالے سے سفارشات کابینہ اجلاس میں زیر غور آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سفارشات میں کہا گیا ہے کہ ستمبر کے اختتام سے اکتوبر کے وسط تک بلدیاتی الیکشن ساز گار رہے گا، ضم شدہ قبائلی علاقوں میں بلدیاتی الیکشن علیحدہ کرائیں جائیں۔

سفارشات کے مطابق بقیہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ایک ہی دن میں کرائے جائیں، بلدیاتی الیکشن سے متعلق سفارشات کابینہ اجلاس میں زیرغور آئیں گے، وزیراعلیٰ محمود خان کی زیرصدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔

محکمہ انتظامی امور نے 40 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ کوروناروک تھام اور ویکسین صورتحال پر بات بھی چیت ہوگی۔ دوسری جانب صحت کارڈ میں جگر کا علاج اور قبائلی اضلاع کیلئے فنڈز کی منظوری بھی شامل کی گئی ہے۔

پناہ گاہ قوانین اور دریاؤں کے تحفظ کا آرڈیننس ودیگر اہم امور بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here