Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 بلیک بیری کامنفرد خصوصیات والا 5جی فون جلد متعارف ہوگا
اسمارٹ فونز کے دور میں بلیک بیری کمپنی نے ایک عرصے کے بعد کی- بورڈ والے 5 جی اسمارٹ فونز کے ساتھ واپسی کا فیصلہ کرلیا۔
کا اس سے قبل گزشتہ سال معروف کمپنی ٹی سی ایل کے ساتھ معاہدہ ختم ہوا تھا۔حیرت کی بات یہ ہے کہ ایک نئی کمپنی کے قدم رکھنے سے پہلے صرف چند ماہ لگے۔
اونورڈ موبلٹی نے اعلان کیا کہ وہ بلیک بیری برانڈ والے فونز کو ڈیزائن اور فروخت کرے گی جبکہ کمپنی نے اس بات کی بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کلاسک ہارڈویئر کی-بورڈ والے نئے 5 جی بلیک بیری فون اس سال مارکیٹ میں دستیاب ہونگے۔
سی ای او پیٹر فرینکلن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کمپنی بلیک بیری فونز کے ڈیزائن کا خیال رکھیں گے تاکہ صارفین کیلیے فونز کو پہچاننا آسان ہو۔ کلاسک بلیک بیری ہارڈویئر کی-بورڈ سے لیس 5جی نیٹ ورکس پر کام کرسکیں گے۔
فی الحال ، اونورڈ موبلٹی ماڈلز کی تیاری کیلیے فاکس کون کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ابتدائی طور پر ڈیوائس امریکا اور یورپ میں لانچ ہوگی۔ بعدازاں ایسے ایشیائی مارکیٹ میں بھی بڑھایا جائے گا تاہم کمپنی نے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔
دوسری جانب نئے بلیک بیری فونز کی بنیادی توجہ سیکیورٹی پر مرکوز ہے۔
یاد رہے کہ بلیک بیری نے 2018 سے اب تک کوئی اسمارٹ فون لانچ نہیں کیا لیکن اس سال نئے 5 جی اسمارٹ فون کے ساتھ واپسی اعلان کرچکی ہے۔
فی الحال بلیک بیری کے نئے اسمارٹ فون کی خصوصیات کے حوالے سے تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں ٹچ پیڈ کے ساتھ کی بورڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔