پاکستان اور جنوبی افریقہ کا آخری ٹی20 میچ آج ہوگا

0


پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج بروز اتوار 14 فروری کو لاہور میں ہوگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ پاکستان نے جیتا، جب کہ سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ مہمان ٹیم اپنے نام کیا۔ دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ہینرچ کلاسین نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا تاہم کپتان ایک بار پھر رنز بنانے میں ناکام رہے اور صرف 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے، ون ڈاؤن آنے والے حیدر علی اور حسین طلعت بالترتیب صرف 10 اور 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا سے 6 وکٹ سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم پہلا میچ اچھا کھیلی۔

واضح رہے کہ ٹی 20 سیریز سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف کراچی ٹیسٹ 7 وکٹ اور پنڈی ٹیسٹ 95 رنز سے جیت کر مہمان ٹیم کو کلین سوئپ شکست دی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here