بحرین کے ولی عہد کا وزیراعظم عمران خان کو فون، خیریت دریافت کی

0


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمادبن ال عیسیٰ خلیفہ نے ٹیلی فون کرکے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمادبن ال عیسیٰ خلیفہ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، رابطے میں بحرینی ولی عہد نے وزیراعظم سے ان کی صحت سےمتعلق دریافت کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے دو روز قبل سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے وزیراعظم عمران خان سےان کی صحت سےمتعلق بھی دریافت کیا تھا جب کہ ‏کورونا کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی تھی۔

سعودی ولی عہد نے بلین ٹری سونامی منصوبے میں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا، اس حوالے سے ‏وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم کا کہنا تھا کہ عہد کیاگیاپاکستان ‏اورسعودی عرب ماحولیاتی منصوبوں پرمل کرکام کریں گے۔

سعودی ولی ولی عہد نے وزیر اعظم کو مستقبل قریب میں سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی، جس پر وزیراعظم عمران خان نے دعوت قبول کرلی تھی۔

خیال رہے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنی سرکاری مصروفیات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here