بال گرنے سے روکنے کا ایک اور طریقہ علاج دریافت

0


واشنگٹن : ذہنی تناؤ بال گرنے کی بڑی وجہ ہیں لیکن اب پریشانی کی کوئی بات نہیں سائنسدانوں نے بال گرنے کا علاج ڈھونڈ لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف ہارورڈ یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق میں ہوا ہے، جو انہوں نے بال گرنے سے متعلق چوہوں پر کی گئی تحقیق کے بعد کیا۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ذہنی تناؤ کے باعث کورٹیکوسٹیرون نامی ہارمون ریلیز ہوتا ہے جو بالوں کی نشوونما کےلیے ضروری پروٹین جی اے ایس 6 کو سکڑ دیتا ہے، ایسا ہی عمل انسانوں میں ہوتا ہے جس کے باعث بال گرتے ہیں۔

تحقیق کاروں نے بتایا کہ اگر ان چوہوں میں جن کے بال گرے، جی اے ایس 6 پروٹین داخل کیا جاسکے تو بال دوبارہ اگ سکتے ہیں اور کامیابی کے بعد یہ طریقہ انسانوں پر آزمایا جاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here