آرمی چیف سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

0


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی کوریا کے سفیر نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی کوریا کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات، خطے میں امن و استحکام کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام، افغان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ سے علاقائی استحکام کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔

ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی استحکام پر بھی گفتگو کی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here