واشنگٹن جوبائیڈن انتظامیہ نےامریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی شمولیت پرعائد پابندی ختم کردی۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق نو منتخب امریکی صدربائیڈن نے انتخابی مہم کےدوران کیا گیا وعدہ پورا کردیا اور ایگزیکٹوآرڈر پر دستخط کردیے۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے فوج میں خواجہ سراؤں پر پابندی کی پالیسی کوختم کر دیا تھا اور انہیں آزادانہ طور پر فوج میں نوکری کی اجازت دی تھی۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خواجہ سرا فوج میں کسی بھی حیثیت میں کام نہیں کر سکتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج میں
خواجہ سراؤں پر پابندی کو دوبارہ لاگو کرنے کے لیے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔