Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Notice: fwrite(): Write of 215 bytes failed with errno=28 No space left on device in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-content/plugins/woocommerce/src/Internal/Admin/Logging/FileV2/File.php on line 456 الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بڑا دھچکا دے دیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا’ روشن گھرانا پروگرام’ معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ضمنی انتخابات سے قبل روشن گھرانا پروگرام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل خالد اسحاق الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا جواب جمع کرایا۔
حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جس پروگرام کا اعلان ہوا اس کا تعلق صرف ان حلقوں سے نہیں ہے،اس اعلان سے پورے پنجاب کو فائدہ ہوگا، پروگرام کے لئے سو بلین روپے بجٹ میں مختص کئے گئے، سیاسی فائدہ لینا ہمارا مقصد نہیں ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر بجٹ میں رکھا تھا تو الگ سے اعلان اور پریس کانفرنس کی کیا ضرورت تھی؟، وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ مخصوص حلقے کیلئےاعلان ،متعلقہ ووٹر کو راغب کریں تو خلاف ورزی ہوگی۔
دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم نے آپ کو سن لیا، یہ انتخابات شفاف ہوں گے، الیکشن کمیشن کو آرمی، رینجرز اور پولیس کی معاونت حاصل ہے،پنجاب کے بیس حلقوں کے ضمنی انتخابات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، نتائج کا براہ راست پنجاب حکومت سے تعلق ہے۔
دلائل کے بعد الیکشن کمیشن نے سترہ جولائی تک پنجاب حکومت کا روشن گھرانہ پروگرام معطل کردیا، الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے بعد بے شک یہ پروگرام شروع کردیا جائے۔