احتساب عدالت لاہور کا بڑا فیصلہ ، کرپشن کیس میں اہم ترین شخصیت کو 10سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی ،یہ شخصیت کون ہے؟ جانیے تفصیل

0


لاہورلاہور کی احتساب عدالت نے کرپشن کے ملزم افتخار احمد چیمہ کو 10 سال قید اور ساڑھے 6 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔نیب لاہور کے مطابق ملزم افتخار چیمہ کسٹم آفیسر تھا اور اسے سزا آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب ریفرنس پر سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے

ملزم افتخار اور اہلیہ کے نام پر کرپشن سے بنائے گئے اثاثہ جات ضبط کرنے اور جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں دیگر اثاثہ جات بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔احتساب عدالت نے مجرم افتخار احمد چیمہ کو فوری سینٹرل جیل لاہور منتقل کرنے کا حکم بھی دیا، ملزم کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے 2017ءمیں کرپشن ریفرنس عدالت میں دائر کیا گیا تھا۔ملزم افتخار سزا مکمل ہونے کے 10 سال بعد تک نہ صرف کسی سرکاری عہدے کیلئے نااہل ہوگا بلکہ سرکاری اور نیم سرکاری بینکوں سے قرض یا لین دین کیلئے بھی نااہل ہوگا۔نیب کا کہنا ہے کہ نیب ایک مکمل آئینی و قانونی ادارہ ہے، نیب لاہور کا 2020ء کے دوران ملزمان کو سزائیں دلوانے کا تناسب 78 فیصدرہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here