توہین قرآن پاک کا الزام لاہور میں پولیس افسر کی قرآن اٹھا کراپنے مسلمان اور بے قصور ہونے کی وضاحت

0


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے سپرنٹنڈنٹ پولیس نے اپنے مسلمان ہونے اور توہین مذہب کو رد کرنے کیلئے قرآن اٹھا لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے ایک ایس پی(سکیورٹی) خالد محمود افضل پر مبینہ طور پر قرآن مجید کے نسخوں کا ایک بیگ پھینکے کے جرم میں

توہین مذہب کا الزام عائد کردیا گیا تھا۔خالد محمود نے اپنی ایک ویڈیو میں ہاتھ میں قرآن اٹھا کر وضاحت دی کہ وہ قرآن کا دل سے احترام کرتے ہیں اور کبھی اس کی توہین کا نہیں سوچ سکتے۔ٹویٹر پر وائرل ایک ویڈیو میں خالد محمود نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر میرے خلاف توہین قرآن پاک کی ایک مہم چلائی جارہی ہے، یہ مجھ پر صرف الزام نہیں ہے میرے ایمان کو چیلنج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک ہماری پوری زندگی کا رہنما ہے جس سے ہم دین دنیا و آخرت کا سبق لیتے ہیں ، قرآن پاک کا تقدس مجھے اپنے جان مال و عزت سے بھی زیادہ عزیز ہے۔خالد محمود نے قرآن پاک کو چوم کر آنکھوں سے لگا کر کھولا اور سورة فاتحہ کی تلاوت بھی کی، انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک مشکل مرحلہ ہے کہ مجھے اپنے ایمان کو ثابت کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتانے میں کوئی عار محسوس نہیں ہورہی کہ میری زندگی میں قرآن کریم کی کیا اہمیت ہے، مجھے قرآن پاک اپنی عزت ، اپنی جان اور ہر چیز سے زیادہ عزیز ہے۔انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی

First they came for the Ahmedis, and I did not speak out—
Because I was not an Ahmedi

Then they came for the Shias, and I did not speak out—
Because I was not a Shia

Then they came for me—and there was no one left to speak for me#NoOneWillBeSafe pic.twitter.com/y7ESoSELF1

— Umar Aftab Butt (@documaraftab) March 21, 2021

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here