ہرقیمت پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، مجاہد انور خان

0


اسلام آباد: سبکدوش ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے نئے ایئر چیف ظہیراحمدبابر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاک فضائیہ ہرچیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، ہرقیمت پردشمن کےعزائم کوناکام بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سبکدوش ایئر چیف مارشل مجاہدانور نے کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی سب سے بہترین فضائیہ ہے ، پاک فضائیہ کے ہر سپاہی کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر خراج تحسین پیش کرتاہوں،مجاہد انور

مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ 40سال تک فضائیہ کی خدمت کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، تعاون کرنے پر پرنسپل سیکریٹریز اور اسٹاف کا شکر گزار ہوں ، قوم کے تعاون سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیرہے۔

سبکدوش ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی کمانڈسنبھالنے پرظہیراحمدبابرکومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا میری دعائیں ہمیشہ پاک فضائیہ کیساتھ ہیں، ہم ہر قیمت پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران بھی ہم نے دفاعی مشقیں جاری رکھیں، پاک فضائیہ ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے

آج پاک فضائیہ کی کمانڈ نئے سربراہ کو سونپ رہاہوں ، ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے، انھیں قیادت سنبھالنے پرمبارکباد دیتاہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here