‘کینیڈین وزیر اعظم کا اسلامو فوبیا کو حقیقت قرار دینا پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے’

0


لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کا کہنا ہے کہ کینیڈین وزیر اعظم کااسلامو فوبیاکوحقیقت قراردیناپاکستان کےموقف کی جیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور سےسینیٹراعجازاحمدچوہدری کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ق لیگ سمیت تمام اتحادی بجٹ میں حکومت کا ساتھ دیں گے، حکومتی اتحادیوں کےبعض معاملات پرتحفظ جمہوریت کاحسن ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت تمام اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلے گی ، اتحادیوں کےتحفظ بھی دور کیے جائیں گے، اپوزیشن بجٹ منظور نہ ہونے کے خواب دیکھتی رہ جائے گی ، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور نہ ہی آئیں گی۔

انھوں نے کہا کہ کینیڈین وزیر اعظم کااسلامو فوبیاکوحقیقت قراردیناپاکستان کےموقف کی جیت ہے، عمران خان کاذاتی کوئی ایجنڈ ہ نہیں وہ ملک وقوم کےمفادات کا تحفظ کررہےہیں۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن پہلےبھی ناکام ہوچکی آئندہ بھی ان کو ناکامی کےسواکچھ نہیں ملےگا ، آئندہ بجٹ میں ہرشعبےمیں عوام کوریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے واضح کہا مخالفین سن لیں وزیر اعظم اپنےموقف سےپیچھےنہیں ہٹیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here