ماہرین ہلکے پلکھے ذہنی دباو کو انسانی صحت کےلیے مفید قرار دے دیا، یہ انشکاف حالیہ تحقیق میں ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وقتی پریشان ہونا صحت مندانہ عمل ہے۔
ذہنی یا ڈپریشن سے متعلق ہونے والی حالیہ تحقیق میں ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ذہنی دباو کے نقصانات کے ساتھ ساتھ فوائد بھی ہیں، تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو افراد وقت پریشانی یا ذہنی دباو سے نہیں گزرتے ان کی زندگی بھی بہتر نہیں گزرتی اور وہ نہ ہی جلدی سیکھ پاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جو افراد ڈپریشن کا شکار نہیں ہوتے وہ خطرناک بیماریوں سے بچنے میں کامیاب تو رہتے ہیں لیکن ان کا دماغ بہتر کام نہیں کرپاتا۔
ڈاکٹڑ ڈیوڈ ایم المیڈا کا کہنا ہے کہ اسٹریس انسان کو پریشانی سے نکلنے کے حل کےلیے سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔
پروفیسر المیڈا کی جانب سے اسٹریس پر کی گئی تحقیق کے نتیجے سے متعلق کہنا ہے کہ تھوڑا بہت ذہنی دباؤ جھیلنا صحت مند دماغی کارکردگی کو بہتر بنانے کی دلیل ہے۔