کم لاگت رہائشی منصوبہ، سندھ کے عوام کیلئے بڑی خبر

0


کراچی : سندھ حکومت نےکم لاگت رہائشی منصوبہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ، پیپلزٹاؤن شپ منصوبے کے تحت 120 گز کے پلاٹ دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے صوبے میں کم لاگت رہائشی منصوبہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ، سندھ بھر میں ڈیڑھ لاکھ رہائشی مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پیپلزٹاؤن شپ منصوبے کےتحت 120 گزکےپلاٹ دیےجائینگے، پیپلزٹاؤن شپ اسکیم میں تمام بنیادی شہری سہولتیں فراہم کی جائیں گی، منصوبےکی مجموعی لاگت 9420ملین روپےہے۔

دوسری جانب سندھ کے بجٹ میں حکومت نے غیر ترقیاتی اخراجات میں مزید کمی کا بھی فیصلہ کیا ہے ، بجٹ کے مطابق آئندہ مالی سال میں بھی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی، غیر ترقیاتی اخراجات میں 34 فیصد تک کمی کے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔ فنانشل گورننس کے ذریعے بھی اخراجات میں توازن لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے سادگی اختیار کرنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا، غیر ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی اور سادگی کے ذریعے 40 ارب روپے بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here