کرپشن کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی، بڑا ایکشن

0


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کرپشن کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی برقرار ہے، انہوں نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفسر کے خلاف بدعنوانی کی شکایات پر نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے قصور کے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نعیم احمد کے خلاف کرپشن کی شکایات پر ایکشن لیا اور انہیں معطل کردیا، وزیراعلیٰ نے معطل ڈی ایس پی نعیم احمد چیمہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی حکم دیا ہے۔ معطل افسر کے خلاف کیس اینٹی کرپشن کو بھجوایا جائے گا۔

صوبائی وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ کرپشن کے ناسور نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنا ملک اور قوم سے غداری کے مترادف ہے، ماضی کی حکومتوں نے کرپشن کو پنپنے دیا، کرپشن ناقابل برداشت جرم ہے، پنجاب کو کرپشن فری بنانا میرا مشن ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ افسروں اور اہلکاروں کے لیے پنجاب میں جگہ نہیں، کرپشن کے خلاف بلاامتیاز صفر برداشت کی پالیسی جاری رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here