ٹورنٹو : ماہرین طب نے کرونا وائرس کی منتقلی سے متعلق تحقیق میں خوشخبری سنا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین طب نے انکشاف کیا ہے کہ اب چیزوں کی سطح سے کرونا وائرس کی منتقلی کا خطرہ کم ہوگیا ہے البتہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد بہت ضروری ہے۔
کینیڈا میں ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے بتایا کہ کرونا وائرس سے بچنے کےلیے آنکھوں حفاظت اور فیس ماسک پہننا ضروری ہے اور ساتھ ہی سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔
ماہرین نے کہا کہ شہری چیزوں کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے ہاتھوں کو وقفے وقفے سے دھوتے رہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جرمن تحقیق کاروں نے تہلکہ خیز انکشاف کیا تھا کہ ہوا میں پولن کی مقدار میں اضافہ کرونا کیسز میں اضافے کی اہم وجہ ہیں۔
فضا میں پولن کی مقدار میں اضافہ کی وجہ سے کرونا کیسز کی شرح میں مجموعی طور پر 44 فیصد تک اضافہ ہوا،جس میں ہوا میں نمی اور درجہ حرارت نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔