نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں1 ہزار160 نئےکرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 16 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
این سی او سی نے پیر کو بتایا کہ ایک روز کےدوران پنجاب،سندھ،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں 4،4اموات ہوئیں۔ ملک میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد12 ہزار 617 ہوگئی۔ اس دوران 32 ہزار313 ٹیسٹ کئےگئے۔پاکستان میں کروناکےفعال کیسز کی تعداد24 ہزار226 ہے۔وائرس سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد5 لاکھ 35 ہزار 491 ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کےمجموعی کیسزکی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 334 ہوگئی ہے۔
دو روز قبل ڈاکٹر فیصل سلطان نےبتایا کہ پاکستان کرونا ویکسینیشن کےحوالےسےدوسرےمرحلےمیں داخل ہورہا ہے۔آکسفورڈکی آسٹرازینیکا ویکسین مارچ کےاوائل میں پاکستان پہنچنے کی امید ہے۔60 سال اورزائد عمر کے افراد اپنی رجسٹریشن کروائیں اورقومی شناختی کارڈ نمبر1166 پر ایس ایم ایس کریں جس کے بعد آپ کو اگلے مرحلے کی ہدایات کا جواب موصول ہوگا۔
وفاقی وزیراسدعمر نے بھی تصدیق کی ہے کہ 60 سال اورزائدعمرکےافراد کی ویکسینیشن کےلیےرجسٹریشن کا آغاز کردیا گیاہے۔65 برس اور زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کےلیے رجسٹریشن جاری ہے۔