Home Pakistan کراچی: فش ہاربر میں گیس لیک ہونے سے 7 مزدوروں کی حالت...
کراچی: فش ہاربر میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے 7 مزدوروں کی حالت خراب ہوگئی۔
پولیس کے مطابق فش ہاربر کے ایک گودام میں کنٹینر میں گیس بھرنے سے 7 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی۔
مزدوروں کو نیم بے ہوشی کی حال[ت میں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کے بیان قلمبند کر کے کارروائی کی جائے گی۔