کراچی : صدر کی موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات کے دوران ملزمان موبائل مارکیٹ ڈیلر سے 46 لاکھ کیش اور 77 لاکھ کے چیک لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں پریڈی تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ، جہاں مسلح ملزمان موبائل مارکیٹ کے ڈیلر کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ واردات نجی کمیونی کیشن کےآفس میں 10 جنوری کی شام رپورٹ ہوئی، اس دوران ملزمان 46 لاکھ کیش اور 77 لاکھ کے چیک لے کر فرار ہوئے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شام 4 بجکر 35 منٹ پر چار مسلح ملزمان آفس میں داخل ہوئے تمام ملازمین پر تشدد کیا اور واردات کی46لاکھ نقدی اور 77 لاکھ روپے مالیت کے چیک لے گئے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے تاہم پولیس نے جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرادی ہے۔