Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
محکمہ اوقاف سندھ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں مزارات اور دیگر درگاہوں کو کھولنے کا اعلان کردیا۔
محکمہ اوقاف سندھ کی جانب سے 2 فروری کو جاری بیان کے مطابق سندھ بھر میں مزارات سمیت تمام درگاہیں 3 فروری سے کھول دی جائیں گی۔
سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ مزارات کیلئے بنائے گئی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ اس موقع پر عوام سے اپیل ہے کہ وہ سماجی رابطے اور صفائی کا خیال رکھیں۔
سندھ میں لعل شہباز قلندر، شاہ لطیف بھٹائی سمیت ديگر مزارات 3 فروری سے کھول دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھتے کیسز کے باعث گزشتہ سال نومبر میں صوبے بھر کے مزارات اور درگاہوں کو 31 جنوری 2021 تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔