اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بجٹ سےمتعلق کابینہ کاخصوصی اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور فنانس بل 2021 کی منظوری دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بجٹ سےمتعلق کابینہ کاخصوصی اجلاس جاری ہے ، خصوصی اجلاس میں بجٹ پیپرز اور فنانس بل 2021 پیش کیاجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کے بجٹ،فنانس بل 2021 کی منظوری دےگی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں،پنشن میں اضافےکاحتمی فیصلہ کرےگی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ آئندہ مالی سال بجلی اوریوٹیلٹی اسٹورزپرسبسڈی کی منظوری دے گی۔
دوسری جانب نئےمالی سال کےبجٹ سےمتعلق دستاویزات پارلیمنٹ ہاؤس پہنچادی گئیں ، بجٹ کی تفصیلات پرمبنی کتابیں ارکان کواجلاس شروع ہوتے ہی دی جائیں گی۔
دستاویزات میں رواں مالی سال کےاہم اعدادوشمار،بجٹ کےتجویزاہداف شامل ہیں ، وفاقی حکومت آج 8ہزار 400ارب کا بجٹ قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کرےگی
حکومت نےٹیکس وصولی کا ہدف 5ہزار800ارب روپےرکھاہے جبکہ دفاع کےلئے330ارب،ترقیاتی بجٹ کےلئے900ارب مختص کرنےکی تجویز ہے۔