وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین طارق بنوری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے باقاعدہ آرڈیننس منظور کر لیا ہے۔ آرڈیننس سےچیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت 4سے2سال ہوجائےگی۔
کمیٹی نےایچ ای سی قانون میں تبدیلی کیلئے نئےآرڈیننس کی منظوری دی ہے۔ آرڈیننس کے مطابق اس ترمیم کو پہلے سےآرڈیننس کا حصہ تصور کیا جائے گا۔
آرڈیننس کاحتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ طارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مئی 2018 میں تعینات کیاتھا۔
چیئرمین ایچ ای سی نے مئی 2022 تک 4سالہ مدت پوری کرنی ہے۔