چیئرمین ایچ ای سی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

0


وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین طارق بنوری کو تبدیل کرنے کا ‏فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے باقاعدہ آرڈیننس منظور کر لیا ہے۔ آرڈیننس ‏سےچیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت 4سے2سال ہوجائےگی۔

کمیٹی نےایچ ای سی قانون میں تبدیلی کیلئے نئےآرڈیننس کی منظوری دی ہے۔ آرڈیننس کے مطابق ‏اس ترمیم کو پہلے سےآرڈیننس کا حصہ تصور کیا جائے گا۔

آرڈیننس کاحتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ طارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہد ‏خاقان عباسی نے مئی 2018 میں تعینات کیاتھا۔

چیئرمین ایچ ای سی نے مئی 2022 تک 4سالہ مدت پوری کرنی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here