گوجرانوالہ: پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر دھند نے ڈیرہ ڈال لیا ہے، دھند کے باعث پی ٹی آئی رہنما اور معروف گلوکار ابرارالحق کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ابرارالحق کی گاڑی دھند کے باعث گکھڑ کے قریب ڈیوائیڈر سے ٹکر اگئی ، حادثے میں پی ٹی آئی رہنما اور دیگر اہلخانہ محفوظ رہے جبکہ ان کا بھتیجا زخمی ہوا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی سرگرمیاں شروع کی۔
دھند کے نتیجے میں گوجرانوالہ میں ہی ایک اور حادثہ رونما جہاں وائنڈو کےقریب 2بسیں آپس میں ٹکراگئیں،حادثے کے نتیجے میں اٹھارہ مسافر زخمی ہوئے، امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے حصیل اسپتال کامونکی منتقل اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
دھند کے باعث نارووال کے علاقے پسرور روڈ ڈومالہ میں کوسٹر الٹ گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب دھند کے باعث موٹروےایم تھری لاہور سےعبدالحکیم تک بند کردی گئی ہے جبکہ موٹروےایم فور پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند ہے۔
موٹر وے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال اور چیچہ وطنی میں دھند ہے اور حدنگاہ30میٹر ہے، قومی شاہراہ پر لاہور،مانگامنڈی،پھول نگر،پتوکی میں دھند کا راج ہے۔