Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 پیپلزپارٹی کس خدشے کے پیشِ نظر اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے رہی؟
کراچی: صوبائی وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کی بڑی وجہ بیان کردی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کی تیاری مکمل ہوگئی تھی، مجھے خود محسوس ہوا کہ پی ڈی ایم ایک ہے‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کاحصہ ہے،استعفے دینا ہمارے لیے کوئی بڑی بات نہیں ہے مگر مطالبہ کرنے والے بتائیں کہ کیا استعفے دینےسےحکومت ختم ہوجائےگی؟‘۔
ناصر حسین شاہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ’وفاقی حکومت استعفوں سےفائدہ اٹھا سکتی ہے، استعفےدینےسے 18 ویں ترمیم ختم ہوسکتی ہے، جس کے بعد صوبوں کی آئینی خود مختاری ختم ہوجائے گی‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’مولانا فضل الرحمان، مریم نواز ہمارے لیے قابل احترام ہیں، سب نے اپنی رائے دی تو آصف علی زرداری نے بھی استعفے نہ دینے کی بات اور خدشات سب کے سامنے پیش کیے‘۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل پی ڈی ایم کا مرکزی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، جس میں 9 جماعتوں نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کے بعد لانگ مارچ پر اتفاق کیا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے استعفے دینے کو نوازشریف کی پاکستان واپسی سے مشروط کیا۔
اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مختصر پریس کانفرنس کرتے ہوئے لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پی پی کو استعفوں کے معاملے پر سوچ بچار کے لیے مہلت دی، سی ای سی اجلاس کے بعد پی پی قیادت استعفوں کے فیصلے سے متعلق پی ڈی ایم کو آگاہ کرے گی۔