بے گھرافراد کیلئے سب سے بڑی خوشخبری :وزیراعظم نے وعدہ پورا کردیا

0


اسلام آباد : گیارہ سال بعد اسلام آباد کے مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کو گھروں کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ہوگیا، وزیراعظم کل ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت رہائشی فلیٹس اورمکانات کی تقسیم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا بے گھرافراد کو گھروں کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا ، 11سال بعد اسلام آباد کے مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کو گھروں کی فراہمی کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم کل ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت رہائشی فلیٹس اور مکانات کی تقسیم کریں گے، معاون خصوصی زلفی بخاری نے 11سال سے زیرالتوارہائشی پراجیکٹ مکمل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 1000سے زائد فلیٹس اور 500 مکانات تیار کئے گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کل مزدورطبقے کیلئے مزید 1500 فلیٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مزدور، محنت کشوں کوپہلی بارمورگیج کی بنیادپرذاتی چھت فراہم کی جارہی ہے، منصوبے کے تحت بیواؤں،معذوروں سمیت محنت کش کو گھروں کی تقسیم کی جائے گی۔

5 لاکھ روپے سے کم آمدن والے افراد کو فلیٹس اور گھروں کےمالکانہ حقوق ملیں گے ، ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت 3 ہزار ورکرز نے رجسٹریشن کرائی ہے ، قرعہ اندازی کے ذریعے 1500ورکرز میں فلیٹس اور گھرتقسیم کئے جائیں گے۔

ورکرز کلاس کیلئے رقم کی ادائیگی کی معمولی قسط اور آسان شرائط کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

خیال رہے سابقہ ادوار میں حکومتی عدم دلچسپی کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا ، فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث کنٹریکٹر نےمنصوبہ ادھورا چھوڑ دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here