پشین،سانگھڑ اور ملیر میں ضمنی انتخاب: پولنگ جاری

0


ملک کے 3حلقوں میں آج ضمنی انتخاب ہو رہے ہیں۔ ملير پی ايس 88 سانگھڑ، پی ايس 43 اور پی بی 20 پشين صبح 8 بجے پولنگ کا آغاز ہوا۔

کراچی ملير ميں پاکستان پيپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور ايم کيو ايم مد مقابل ہیں۔ سانگھڑ ميں پيپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ميں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ پشين ميں پی ڈی ایم کے مشترکا اميدوار اور بی اے پی ميں مقابلہ ہو رہا ہے۔

کراچی کے حلقہ ملیر کی نشست پيپلز پارٹی کے غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی، جہاں ان کے بیٹے يوسف بلوچ بطور اميدوار انتخاب لڑ رہے ہیں۔ ان کے مد مقابل تحريک انصاف کے جان شير جونيجو اور ايم کيو ايم کے ساجد احمد ہيں۔

حلقوں میں تمام انتخابی سامان پوليس کی نگرانی ميں پولنگ اسٹيشن تک پہنچايا گيا۔

سانگھڑ میں ضمنی انتخاب کے موقع پر 132 پولنگ اسٹیشن میں 34 حساس اور 37 کو انتہاٸی حساس قرار ديا گیا ہے۔ يہ نشست پیپلزپارٹی کے جام مدد علی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی۔

بلوچستان میں پشين 3 میں الیکشن کے موقع پر 3 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، 91 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ اس حلقےمیں کل ووٹرز کی تعداد 99,849 ہے، جب کہ کل پولنگ بوتھ کی تعداد 343 ہے۔ يہ نشست ایم پی اے مرحوم سید فضل آغا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here