سول ایوی ایشن نے اندرون ملک پروازوں میں کھانےکے بعد پانی کی سروس پر بھی پابندی عائد کر دی۔
کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر سی اے اے نے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ اندرون ملک پروازوں میں کھانے کے بعد پانی کی سروس پربھی پابندی ہو گی۔
اس حوالے سے سول ایوی ایشن کی جانب سےاحکامات جاری کردئیےگئے ہیں۔ ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ پروازوں میں مسافروں کو پانی کی سروس معطل رہے گی۔
سی اے اے نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ مسافروں کیلئےسیٹوں پرہی پانی کی بوتلیں مہیاکی جائیں، مسافروں کےجہاز میں سوار ہونے سے قبل ہی سیٹوں پر پانی رکھا جائے۔