پاکستان کا فائزر کورونا ویکسین کی اسٹوریج کیلئے بڑا فیصلہ

0


اسلام آباد : پاکستان نے فائزر کورونا ویکسین کی اسٹوریج کیلئے جدید ریفریجریٹرز کی خریداری کافیصلہ کرلیا ، ریفریجریٹرز منفی 70سینٹی گریڈ پر ویکسین اسٹوریج کےحامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جدید ویکسین اسٹوریج ریفریجریٹرز کی خریداری کافیصلہ کرلیا ، ریفریجریٹرخریداری کافیصلہ فائزر ویکسین کی اسٹوریج کے پیش نظر کیا گیا۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وفاق فائزر ویکسین کی اسٹوریج کیلئے 21 جدید ریفریجریٹرز خریدے گا، جدید ریفریجریٹرز وفاق اور صوبوں میں رکھے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق جدید ریفریجریٹرزمیں فائزر کورونا ویکسین ذخیرہ کی جائے گی، ریفریجریٹرز منفی 70سینٹی گریڈ پر ویکسین اسٹوریج کےحامل ہوں گے، پاکستانی ویکسین کولڈ چین سسٹم منفی20سینٹی گریڈ پر اسٹوریج کا حامل ہے۔

وزارت صحت کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کو فائزر کورونا ویکسین کوویکس پلیٹ فارم سےملےگی، گاوی پاکستان کوفائزرویکسین کی فراہمی سے آگاہ کرچکا ہے۔

فائزر کورونا ویکسین مارچ کے اختتام یا اوائل اپریل میں پاکستان آنے کا امکان ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس پاکستان کوفائزرویکسین کی لاکھوں خوراکیں فراہم کرے گا، پاکستان کوویکس رکن ہونے پر فائزر کورونا ویکسین لینے کاپابند ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here