پاکستان نے چینی کمپنی کو ویکسین فیز تھری ٹرائلز کی اجازت دے دی

0


اسلام آباد: پاکستان نے چینی کمپنی کو ویکسین فیز تھری ٹرائلز کی اجازت دے دی، ڈریپ کلینکل ٹرائلز کمیٹی نے چینی کمپنی کو اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع کہنا ہے کہ اینہوئی ذیفی لونگ کام نے پاکستان میں ٹرائلز کی اجازت طلب کی تھی، اینہوئی زیفی نے دسمبر2020میں فیزتھری ٹرائلزکی اجازت مانگی تھی، چینی کمپنی پہلے فیز میں کراچی اور لاہور میں فیزتھری ٹرائلز کرسکے گی، چینی کمپنی کراچی کے نجی اسپتال میں ویکسین فیز تھری ٹرائلز کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چینی کمپنی یو ایچ ایس لاہور اور ایک نجی اسپتال میں ٹرائلز کرے گی، 9 ہزاررضاکار چینی کمپنی کے فیزتھری ویکسین ٹرائلز کا حصہ ہوں گے، اینہوئی زیفی نے مئی2020میں کوروناویکسین تیار کی تھی۔

اس ضمن میں ذرایع نے یہ بھی کہا ہے کہ اینہوئی کی ویکسین چائینزاکیڈمی آف سائنسز کے زیرانتظام تیارکی گئی ہے، اینہوئی زیفی نے جون2020میں کوروناویکسین فیزون اور ٹوٹرائلز کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق اینہوئی زیفی ویکسین فیزون اور ٹو ٹرائلز میں محفوظ، مؤثرثابت ہوئی تھی، مختلف ممالک میں29ہزاررضاکار اینہوئی کے ویکسین ٹرائلزکاحصہ ہیں، اینہوئی پاکستان میں ویکسین ٹرائلز کرنے والی دوسری چینی کمپنی ہے، اینہوئی زیفی سے قبل کین سائینوپاکستان میں کلینیکل ٹرائلز مکمل کرچکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here