اسلام آباد مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہم نے طے کر لیا ہے کہ این آر او لینا ہے نہ دینا ہے۔عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے ایک واٹس ایپ میسیج آنے پرایک منڈی سجا لی ہے، ہماری جماعت کے لوٹے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مل کر ان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ان کے پاس زہر کھانے کے پیسے نہیں ہیں، یہ لگے ہوئے ہیں
5،5 کروڑ روپے دینے، ہمارے گھر میں نقب لگانے سے کوئی فائدہ نہیں، اپنا گھر سنبھالیں، ہمارے چند لوٹے آپ کو نہیں بچا سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں شروع ہو گئی ہیں، یہ پی ڈی ایم کا دباؤ ہے کہ مرکز اور صوبے میں حکومتی سرگرمیاں تیز ہو گئیں۔ ٹرانسپیرنسی رپورٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی رپورٹ نے صادق اور امین حکومت کی قلعی کھول دی ہے۔