Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 وزیراعلیٰ سندھ کی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے بڑی شرط عائد،بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا نوٹس
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی اور ایکسپو سینٹرمیں بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی خبر اور پیسوں کےعوض ویکسین لگانے کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس ایکسپو سینٹرمیں بغیرویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنےکی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ شخص کیخلاف آئی جی،وزارت داخلہ کو سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسپوسینٹرمیں پیسوں کےعوض ویکسین لگانے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کوروناکیخلاف جاری کسی کام میں کوئی کرپشن اور نااہلی برداشت نہیں کریں گے جب کہ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں تاجروں کو 6 دن کاروبار کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ صرف اتوارکاروباربند ہوگا اور دیگر دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
دوسری جانب اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چھٹی سے 8ویں جماعت کی کلاسز 50 فیصدحاضری کیساتھ کل سے کھولی جائیں گی جبکہ کورونا صورتحال میں بہتری کی صورت میں پرائمری کی کلاسز 21جون سےکھولی جائیں گی۔