نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تقسیم کار کمپنیوں کے لیے بجلی کی قیمت فی یونٹ قیمت میں 83 پیسے اضافے کی منظوری دہدی۔
نیپرا نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ 2020-2019 کی سہ ماہی کی مد میں کیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ایک سال کیلیے کیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے پر صارفین پر 84 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہوگا۔
اس سے قبل نیپرا کی جانب سے گزشتہ ماہ بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی، جس پر نیپرا نے موقف اپنایا تھا کہ قیمت میں اضافہ اکتوبراورنومبرکےفیول ایڈجسمنٹ کی مدمیں کیا گیا تھا۔