Home Pakistan نیواسلام آباد ایئرپورٹ پی آئی اے طیارے کو حادثہ
اسلام آباد : نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کا طیارہ ٹریکٹر سے ٹکرا گیا، طیارے کا وی ایچ ایف اینٹینا ٹوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان ایئرلائن کی پرواز کو حادثہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ ٹریکٹر سے ٹکرایا ہے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹگ ماسٹر طیارے کو رن وے پر لیے جارہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹگ ماسٹر کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی جس کے باعث ٹریکٹر جہاز سے ٹکرا گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ طیارے کی اڑان کےلیے تیاری کے دوران پیش آیا، جس کی وجہ سے طیارے کا وی ایچ ایف اینٹینا ٹوٹ گیا۔
طیارہ حادثہ سے متعلق پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے کو بیگجز ٹرالی ٹکرائی، جس کے باعث ایئربس طیارے کو نقصان پہنچا۔
پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئربس طیارے کو گراوٗنڈ کردیا گیا اور مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے شارجہ روانہ کردیا گیا۔