لاہور نامور فوک گلوکار شکورلوہارنے غربت سے تنگ آکرپکوڑے بیچناشروع کردئیے ۔ کھاریاںسے تعلق رکھنے والے نامورفوک گلوکار شکورلوہار نے غربت کے باعث اپنافن چھوڑ کر ریڑھی پر پکوڑے بیچناشروع کردئیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبزکی سر گرمیاں پہلے ہی نہ ہونے کے برابرتھیں اور رہی سہی کسر کورونا وباء نے نکال دی ہے جس کی وجہ سے بچوںکاپیٹ پالنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔ ایک سال تک دوستوںاورپرستاروں نے میری مالی امدادکی مگر آخرتھک ہار کر میں نے مین بازار میں پکوڑے لگا لئے ہیں اور اس سے بھی صرف دو وقت کا کھاناہی پورا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فن سے ملک کا نام روشن کیا مگرحکومت وقت نے میری اور میرے جیسے دوسرے فنکاروں کی کوئی مددنہیں کی جو ۔ خدا کی ذات سے دعاہے کہ پاکستان اور شوبز کے حالات جلد بہتر ہو جائیں تو میں دوبارہ اپنے فن کی طرف لوٹ آئوں گا۔