میکسیکو میں جیل پر مسلح افراد کا حملہ، اہل کاروں سمیت 14 ہلاک، متعدد قیدی فرار

0


میکسیکو: مسلح افراد نے میکسیکو میں ایک جیل پر حملہ کر کے پولیس اہل کاروں سمیت 14 کو ہلاک کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے سرحدی شہر واریز کی جیل پر مسلح افراد نے حملہ کیا، جس میں چودہ افراد ہلاک اور 24 قیدی جیل سے فرار ہو گئے۔

جیل پر ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 10 پولیس اہل کار اور 4 قیدی شامل ہیں، جب کہ 13 اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔

 کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ حملہ آور مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے کئی بکتر بند گاڑیوں میں جیل پہنچے اور محافظوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ جیل کے اندر کچھ فسادی قیدیوں نے مختلف اشیا کو آگ بھی لگائی اور جیل کے محافظوں سے جھڑپ کی، پولیس کے مطابق 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ وہ حملہ آور تھے یا قیدی۔

ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ میکسیکو کے فوجیوں اور ریاستی پولیس نے اتوار کو بعد میں جیل کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا۔

یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فرار ہونے والے 24 قیدی کیسے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، اور فوری طور پر یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ کس نے کیا۔

واضح رہے کہ میکسیکو کی جیلوں میں تشدد کے واقعات کثرت سے رونما ہوتے ہیں، ان جیلوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جہاں حکام صرف برائے نام کنٹرول رکھتے ہیں۔ حریف گروہوں کے قیدیوں کے درمیان باقاعدگی سے جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، جو واریز جیسی جگہوں پر منشیات کے کارٹلز کے لیے پراکسی کا کام کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here