Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 میسی کی یومیہ آمدنی کتنے کروڑ روپے بنتی ہے؟
لائنل میسی دنيا کے بہترين فٹبالر ہی نہیں بلکہ سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔
ہسپانوی اخبار اِل موندو نے اسٹار فٹبالر ميسی کے بارسلونا کے ساتھ معاہدے کی تفصيلات شائع کی ہیں جن کے مطابق سن 2017 میں ہونے والے 4 سالہ معاہدے کی مالیت ایک کھرب 8 ارب روپے کے مساوی ہے۔
اس طرح میسی کی سالانہ آمدنی 27 ارب روپے بنتی ہے جبکہ ماہانہ وہ سوا 2 ارب روپے کماتے ہیں اور اگر ان کی آمدنی کو دنوں میں تقسیم کیا جائے تو پھر وہ 7 کروڑ روپے کے برابر بن جاتی ہے۔
اسی لحاظ سے اگر بات گھنٹوں کی ہو تو یہ آمدنی 30 لاکھ روپے فی گھنٹہ جبکہ ان کی ہر منٹ کی آمدنی 51 ہزار روپے بنے گی۔
اس معاہدے کي تفصيلات سامنے لانے پر ميسی اور بارسلونا نے اخبار کے خلاف قانونی کارروائی کا فيصلہ کيا ہے۔