ملیراورگورنگی میں گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت کے معاملے پرڈپٹی کمشنرزنےسبزیاں تلف کرنےکی رپورٹ سندھ ہائيکورٹ ميں جمع کروادی ہے۔
بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے علاقے ملیراورگورنگی میں گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ملیراورکورنگی کےڈپٹی کمشنرزکی جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 25غیرقانونی کیٹل فارم بھی ختم کردیئےگئےہیں۔
عدالت نے رپورٹ جمع کروانے کےبعد درخواست گزارکوعلاقے کامعائنہ کرکےجواب جمع کرانےکی ہدایت بھی کی ہے۔
اس کےعلاوہ ان علاقوں میں سبزیاں کاشت کرنےوالےمتعددافرادنےبھی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
پچھلےماہ زہریلے اور گٹر کے پانی سے سبزیاں اُگانےکےمعاملے پرسندھ ہائيکورٹ نے تمام درخواستیں یکجا کرتےہوئے ڈی سی ملیراورکورنگی کو حتمی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئےجواب طلب کیا تھا۔