Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ
لاہور: علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کا کام تاحال مکمل نہ ہوسکا جس کے باعث سردیوں میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے کی مرمت کا کام ڈیڑھ سال میں مکمل ہونا تھا، ایئرپورٹ مکمل نہ ہونے سے رواں ماہ سردیوں میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ایئرپورٹ کے سیکنڈری رن وے 36 ایل کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔
سیکنڈری رن وے پر دھند میں طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے کیٹ آئی تھری سسٹم موجود نہیں ہے۔
آئی ایل ایس سسٹم نہ ہونے سے طیارے شدید دھند میں لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ نہیں کرسکیں گے۔ مرکزی رن وے کی مرمت کی وجہ سے ایئرپورٹ پر لانگ رینج اور وزنی طیاروں کی لینڈنگ کی اجازت نہیں ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرکزی رن وے کی تعمیرات کا کام تیزی سے جاری ہے، مرکزی رن وے کی مرمت سے متعلق تمام ایئرلائنز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ سردی اور دھند کی وجہ سے اپنی پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل کریں۔