قومی کھیل کا سنہرا دور واپس لانے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

0


لاہور: قومی کھیل ہاکی کا سنہرا دور واپس لانے کیلئے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت کھیل پنجاب نے لاہور میں پہلا ہائی پرفارمنس سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، 25 کروڑکی لاگت سے ہائی پرفارمنس سینٹر18 ماہ میں مکمل ہوگا۔

نمائندہ خصوصی برائے اسپورٹس اے آر وائی نیوز شعیب جٹ نے بتایا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹرف فیلڈ کیساتھ فلڈ لائٹس بھی نصب کی جائیں گی۔

قومی کھیل طویل عرصے سے زبوں حالی کا شکار ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹوکیو میں اولمپکس مقابلوں کے لیے پاکستان نے اس بار بھی کوالیفائی تک نہ کرسکا تھا۔

دوسری جانب عدم توجہی کے باعث عالمی سطح پر صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے ہاکی کے بیشتر قومی ستارے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، نئے کھلاڑی بھی مالی بحران اور سہولیات نہ ہونے کے باعث اس طرف توجہ نہیں دیتے۔

ادھر سابق اولمپیئن اختر رسول کے مطابق ہاکی میں بدحالی کی سب سے بڑی وجہ تعلیمی اداروں میں سپورٹس کی بنیاد پر بچوں کی داخلوں میں عدم دلچسپی ہے۔

ایک اور بڑی وجہ عالمی سطح پر جب ہاکی میں آسٹرو ٹرف متعارف کروایا گیا تو پاکستانی ٹیم کے بیشتر کھلاڑی، جو عام گراؤنڈز سے سیکھ کر آگے آتے تھے، وہ زیادہ بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے، اس طرح ٹیم کامیابیوں کا سلسلہ برقرار نہ رکھ سکی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here