فاتح ماؤنٹ ایورسٹ پاکستانی خاتون کوہ پیما ‘کے ٹو مشن’ پر روانہ

0


اسکردو : پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے ٹومشن پرروانہ ہوگئیں ، ثمینہ بیگ کا کہنا ہے کہ مشن کی کامیابی کےلئےپرعزم ہوں، قوم میری ٹیم کی کامیابی کےلئےدعا کرے۔

تفصیلات کے مطابق فاتح ماؤنٹ ایورسٹ پاکستانی خاتون کوہ پیماکے ٹومشن پرروانہ ہوگئیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ثمینہ بیگ رواں سال کے ٹو سر کریں گے، خاتون کوہ پیماکےہمراہ 5ہائی الٹیٹیوٹ ہائی پورٹرز ہوں گے اور کےسر کرنےکامشن 31جولائی کوختم ہوگا۔

ثمینہ بیگ کاتعلق گلگت بلتستان سے ہے اور وہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون کوہ پیماہیں ، انھوں نےدیگر7مشہورچوٹیوں کوبھی سر کیا ہے۔

اس موقع پر خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے کہا کےٹوایکسپڈیشن کےلئےایس سی اونےتعاون کیاہے اور اسپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن نےیہ مشن ممکن بنایا، قوم میری ٹیم کی کامیابی کےلئےدعا کرے۔

ثمینہ بیگ کا کہنا تھا کہ مشن کی کامیابی کےلئےپرعزم ہوں، کےٹوسرکرنےکےمشن کی تیاریاں مکمل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here