‘عامرلیاقت ہمارے لاڈلے ہیں، ان کو منالیں گے’

0


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ باآسانی الیکشن جیت جائیں گے ، عامرلیاقت ہمارے لاڈلے ہیں،ان کو منالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی نےاس بار اکثریت ٹکٹ دیرینہ کارکنان کودیےہیں، حفیظ شیخ باآسانی الیکشن جیت جائیں گے ، عامرلیاقت ہمارے لاڈلےہیں،انکومنالیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یوسف گیلانی جیسے سینئر سیاستدان کے بجائے بلاول پارٹی کو لیڈکررہے ہیں، نہیں سمجھ آتاکیوں یوسف گیلانی کی سیاست ختم کرنےکی کوشش کی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قانونی حیثیت یہ ہے کہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سےہوں، الیکشن ویڈیو اسکینڈل میں آج4بجےارشدشریف سےملاقات شیڈول ہے۔

گذشتہ روز فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا تھا ’مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں اور اس کے لیے بیک ڈور رابطے کیے گئے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اس درخواست کو مکمل طور پر رد کر دیا۔‘

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت مخالف تحریک چلائی جا رہی ہے لیکن کیا یہ پاکستان میں رہے بغیر چل سکے گی؟’ آپ تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کے لیے آپ کو پاکستان رہنا ہوگا۔‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here