مظفرآباد : مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر میں ایک اور بڑا دھچکا لگا، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندرحیات نے ن لیگ سے علیحدگی اختیارکرلی اور مسلم کانفرنس میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردارسکندرحیات نے ن لیگ سےعلیحدگی اختیارکرتے ہوئے مسلم کانفرنس میں شامل ہوگئے۔
شمولیت کے بعد سردارسکندر حیات نے مسلم کانفرنس کی سربراہی قبول کر لی اور انھیں مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈمقرر کردیا گیا۔
سردارسکندرحیات نےساتھیوں کومسلم کانفرنس میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ریاستی تشخص کی بحالی کیلئےمسلم کانفرنس کااستحکام ناگزیرہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس آباواجدادکی جماعت،نظریہ الحاق پاکستان کی داعی ہے، مسلم کانفرنس کومضبوط،منظم کرنےکیلئےاقدامات کریں گے۔
خیال رہے سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات ن لیگ آزاد کشمیر کے بانی رہنما تھے اور آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت بنانے میں کلیدی کردار تھا۔
یاد رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے نائب صدر سردار ارزش ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے اور کہا تھا مستقبل اہل کشمیر اور سفیر کشمیر وزیراعظم عمران خان کا ہے۔