سول ایوی ایشن کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام

0


اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سی کیٹگری ممالک سے آئے مسافروں کیلئے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اقدام کرتے ہوئے سی کیٹگری ممالک سےآئےمسافروں کیلئے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب کردیا۔

ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم سے مسافروں کوکورونا ٹیسٹ میں سہولت میسر ہوگی ، سی کیٹگری والےممالک سےروزانہ 1ہزار سے زائد مسافر اسلام آباد آرہے ہیں ، ٹوکن سسٹم سےپہلےمسافروں کواے ٹولاؤنج میں ٹیسٹ کیلئے بھیجا جاتا تھا۔

سی اےاے کا کہنا ہے کہ مینول طریقے سے تاخیر اوردیگر مسائل کاسامناکرناپڑتا تھا ، سی کیٹگری ممالک میں برطانیہ، جنوبی افریقہ، برازیل، پرتگال ،ہالینڈ شامل ہیں۔

یاد رہے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا تھا ، جو 28 فروری تک نافذ العمل رہے گا، سی اے اے نے پاکستان آنے والے ممالک سے متعلق نئی فہرست بھی جاری کر دی، کرونا ایس او پیز کے تحت ممالک کو 3 کٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا۔

کٹیگری اے میں آسٹریلیا، چین، عراق، نیوزی لینڈ، قطر، آئس لینڈ، سری لنکا، سعودی عرب سمیت 24 ممالک شامل ہیں، کٹیگری اے کے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی نہیں ہوگا۔

کٹیگری بی ممالک کے مسافروں کو 72 گھنٹے پرانا کرونا ٹیسٹ ضروری قرار دیا گیا ہے، کٹیگری بی میں وہ ممالک شامل ہیں جو کٹیگری اے اور سی میں موجود نہیں۔

کٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برطانیہ، برازیل، آئرلینڈ، پرتگال شامل ہیں، کٹیگری سی ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او سی اجازت سے مشروط کی گئی ہے، کٹیگری بی، سی مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ دورانیہ 96 سے 72 گھنٹے کر دیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here