سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی فوٹیج اپ لوڈ کرنے والے 2 افراد گرفتار

0


لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی فوٹیج اپ لوڈ کرنے والے 2 افراد کو ستوکتلہ سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ستوکتلہ میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر گرفتار ملزمان میں قمر رضا اور شاہ زیب شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ اسلحے کی نمائش کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here