ایبٹ آباد : سوشل میڈیا پر خاتون کو مرد بن کر ہراساں کرنے والی خاتون ایف آئی اے سائبر کرائم کی گرفت میں آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خاتون کو ہراساں کرنے کا یہ انوکھا واقعہ ایبٹ آباد میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے خاتون کی ہراسگی میں ملوث نکلی۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا پر ہراساں کیے جانے کی شکایت درج کرائی تھی جس پر سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث خاتون کو دو ملزمان سمیت گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آئی اے سائبر کرائم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمہ مرد بن کر متاثرہ خاتون کو ہراساں کررہی تھی، جس پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔