Home Pakistan سندھ: بجلی چوری پر پیپلزپارٹی رہنما کو 10لاکھ روپےکا جرمانہ
بجلی کی تقسیم کار کمپنی سیپکو نے سندھ کے علاقے پنو عاقل میں کارروائی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما محمد علی گوھراندھڑ کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا۔
انچارج سیپکو اسپیشل ٹاسک فورس عقیل جونیجو کے مطابق ٹرانسفارمر اتار کر بجلی کی لائن بھی منقطع کر دی ہے۔
ٹاسک فورس نے لاڑکانہ اور شکارپور میں بھی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران سیپکو کے 9 ملازمین معطل کر دیے۔
معطل کیے جانے والوں میں ایک لائن سپرنٹنڈنٹ، 5لائن مین اور 3میٹر ریڈر شامل ہیں۔